پیرس،30نومبر(ایجنسی)فرانس کے دورے پر پہنچے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے پیرس حملوں کے مرحومین کے لیے مقرر یادگاری مقام پر گلاب کا ایک پھول رکھا۔ وہ پیرس پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد باٹا کلاں کنسرٹ ہال کے دورے پر
گئے۔ اِسی مقام پر تیرہ نومبر کو ایک دہشت گردانہ حملے میں اسی سے زائد افراد ہلاک کر دیے گئے تھے۔ امریکی صدر فرانسیسی دارالحکومت میں آج سے شروع ہونے والی عالمی کلائمیٹ سمٹ میں شریک ہونے کے لیے پہنچے ہیں۔ مرحومین کے یادگاری مقام پر اُن کے ہمراہ فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ بھی تھے۔